33

استحکام پارٹی کے امیدوار کا ریٹرننگ آفیسر پر الزام

ساہیانوالہ(نامہ نگار)استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان عقاب کو بچانے کے لیے پی پی 98 میں ریٹرننگ آفیسر نے درخواست کے باوجود مجھے ابابیل کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا ریٹرننگ آفیسر نے میرے سیاسی حریف سے ساز باز کرکے اپنی مرضی کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے ان خیالات کا اظہار پی پی 98 میں آزاد امیدوار کے طور پر سیاسی میدان میں اترنے والے رانا طارق محمود منج نے کیا انہوں نے مزید کہا حلقہ میں ہماری بڑھتی ہوئی سیاسی مقبولیت سے خائف ہمارے سیاسی حریفوں نے ریٹرننگ آفیسر شریں نیوٹن سے بھی ساز باز کر لی تب ہی میری درخواست کے باوجود ریٹرننگ آفیسر نے مجھے اطلاع کیے بغیر ہی اپنی مرضی انتخابی نشان مینار دے دیا آزاد امیدوار رانا طارق محمود منج کا کہنا ہے وہ ریٹرننگ آفیسر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں