استحکام پاکستان پارٹی کے ورکرز لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے میدان میں آگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) استحکام پاکستا ن پارٹی فیصل آباد کے ضلعی صدر چوہدری طارق نمبردار نے کہا ہے کہ قائدین عبدالعلیم خان اور چوہدری ظہیر الدین کی ہدایات کی روشنی میں ہماری پارٹی کے تمام ورکرز 23نومبر کو ہونیوا لے ضمنی انتخابات میں اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوارو ں کو ووٹ دیکر انہیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے ورکرز این اے96′ این اے104′ پی پی98′ پی پی115 اور پی پی116 میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں راجہ دانیال’ بلال بدر چوہدری’ آزاد علی تبسم’ میاں طاہر جمیل اور رانا احمد شہریار خاں کی جیت کیلئے ہمارے کارکنان اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ ان امیدواروں کی کامیابی کیلئے ہمارے ورکرز ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں اور انشاء اﷲ (ن) لیگ کے نامزد امیدوار ہی جیتیں گے۔
١

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں