غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں رات بھر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں 4بچے بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کیمطابق حملے غزہ شہر کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔ادھر لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں میں کم از کم 9 افراد شہید ہوئے ہیں۔بیروت کے قریب اور جنوبی لبنان میں 10 سے زائد گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایک ایمبولینس بھی شامل تھی۔ حملے میں 2 طبی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔




