اسرائیلی جارحیت ایران کی خود مختاری اور سلامتی پر حملہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ایران کی خود مختاری اور سلامتی پر حملہ ہے یہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دو چار کردے گا پوری قوم اس دہشت گردی کی شدید ترین مذمت کرتی ہے ۔ پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے اسرائیلی حملہ کسی ایک ملک پر نہیں مسلمانوں پر ہے لہذا مسلمان ممالک اکٹھے ہوں اور ایران کو ایک اور غزہ نہ بننے دیں۔ اسرائیلی امریکہ سرپرستی میںایک ایک کرکے مسلم ممالک کو تباہ کرتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالی کا شکر ہے کہ ایران نے نہایت جرات مندی سے اسرائیلی سرزمین پر جوابی کارروائی کی جس سے وہاں کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ امریکہ کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود ایران جس استقامت اور غیرت سے ڈٹا ہوا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہم تمام اختلافات اور سفارتی تقسیم چھوڑ کر امت مسلمہ کو دوبارہ ایک صفت میں لاکر صہیونیت کے خلاف ڈٹ جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں