اسرائیلی کیخلاف احتجاج زور پکڑ گیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف اسرائیل اور جرمنی سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔ادھر اٹلی کے شہر وینس میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ سوئیڈن میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب اسرائیل میں بھی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف بھی احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے غزہ جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں