اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ شروع

دیرالبلح (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ باقاعدہ طور پر شروع ہوگیاہے۔عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلح پہنچ گئیں، فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیںمعاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریبا 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق حماس مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مغویوں کو رہائی ملتے ہی فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔دوسری جانب غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہو رہا ہے، اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط اور امن منصوبے پر عملدرآمد کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتح السیسی کریں گے۔اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر طیب اردوان، فلسطینی صدر محمود عباس، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر اور فرانس کے صدر میکرون سمیت 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ ختم ہوگئی۔ غزہ منصوبے کے لیے بورڈ آف پیس جلد قائم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں