تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی عسکری کارروائیاں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔ایرانی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران اسرائیلی افواج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی 84 بار خلاف ورزی کی ہے اور عام شہریوں کو شہید کیا گیا جو خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی یا کشیدگی میں کمی کے دعوں کے باوجود زمینی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی اور اسرائیلی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے واضح کیا کہ اگر صورتحال یہی رہی اور اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں نہ روکی تو ایران کی مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔بیان میں کیا گیا کہ خطے میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کیا جائے گا اور یکطرفہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔




