مریدکے(نامہ نگار)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ناقابل تردید ثبوت اور شواہد موجود ہیں کہ کشمیر میں بدامنی کے پیچھے بھارت کی فنڈنگ ہے ،ریاستی اداروں نے ذمہ داری سے کام کیا اوربھارت کی سازش کو ناکام بنادیا لیگی کونسلر شازیہ مختار ،حافظ دانش محمود ایڈووکیٹ اور سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفر کے ہمراہ گفتگو کرتے انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی ، وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق کوئی بات کرنے سے پہلے اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے کچھ کریں ،ہم سمجھتے ہیں پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ،اگر اس میں کوئی سیاسی سمجھ بوجھ ہے تو میثاق جمہوریت پر بات کرے، حکومت نے اسمبلی اور اسمبلی سے باہر جب بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی اس کا کوئی مثبت جواب نہیں ملا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب ہی خدا کا خوف کرلے اس نے جتنا نقصان کیا اتنا کوئی پاکستان کا دشمن نہ کرسکا ۔انہوں نے کہا کہ ایران سے تیل اور گیس خریدیں گے مگر ابھی کچھ رکاوٹیں ہیں اس پر کام ہورہا ہے ،امریکی پابندیاں تو ہٹ گئی ہیں یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی طرف سے ابھی ایران کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا ،جب معاملات درست ہوئے ایران سے سب سے پہلے پاکستان تیل اورگیس خریدے گا ،ایران امریکہ ،جنگ کے اثرات آٹھ ماہ سے دو سال تک رہ سکتے ہیں ،اسرائیل سے جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکہ بھی اسرائیل سے اب پیچھے ہٹ رہا ہے ۔




