24

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی رہنما پاکستا ن تحریک انصاف چوہدری نادر ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے مگر مسلمان اہل مغرب اور امریکی کلچر کو اپنانے میں فخر محسوس کر رہے ہیں ۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عالمی امن کو تباہ و برباد کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔انڈیا کشمیر میں اور اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کے مجرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت طاقت کے زور پر مسلمانوں کو اہل کفار قتل و غارت گری کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔فلسطین اور کشمیر محض باتوں اور دعوئوں سے آزاد نہیں ہوگا ، اس کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں