اسرائیل نے امریکی اور یورپی تعاون سے ایران پر حملہ کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ایران پر ہونیوالے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت واحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے در حقیقت مسلم دنیا کو پیغام ہے کہ امت مسلمہ کے قاتل یکجان ویک زبان ہیں اگر مسلم امہ متحد اوریکجان ناہو ئی تواسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح ایک ایک کرکے سب ممالک کوتباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گا، اسرائیل نے امریکی سرپرستی اشارے اور یورپی تعاون سے ایران پر حملہ کیاہے، اور یہ بدترین دہشتگردی اور غنڈہ پن ہے، اللہ تعالیٰ ایران اور ایران کے عوام کی حفاظت فرمائے، پورا عالم اسلام امریکہ/یورپ کی ناجائز اولاد اسرائیل کے نشانے پر ہے۔ عالم اسلام کے ممالک قطار میں خاموش کھڑے ذبح ہونے کا انتظار کررہے ہیں،او آئی سی /عالم اسلام آگے بڑھ کر کھل کر ایران کیساتھ کھڑا ہوجائے ورنہ باری باری سب کی باری۔عالمی برادری آگے بڑھ کر دہشتگرد اسرائیل کو روکے،اسرائیل تیسری جنگ عظیم شروع کرنا چاہتا ہے اوراسکا بھرپور جواب نا دیا گیا تواسرائیل کی جارحیت وبربریت وسفاکیت بڑھتی رہیگی امت مسلمہ کے حکمرانوں کو سسک سسک کرمرنے یا شہادت جیسی عظیم نعمت میں سے کسی ایک کاانتخاب کرناپڑیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں