اسرائیل کاشام میں 13کلومیٹر علاقے پر قبضہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی افواج نے شام میں غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد سے13کلومیٹر اندر تک غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شامی علاقوں میں غیر قانونی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیلی فوج مسحرہ پرقبضے کے بعد تل المال کے پہاڑ تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں جب کہ علاقے میں بلڈوزرز کیساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں