اسرائیل کا ہاتھ کوئی روک سکتا ہے تو وہ امریکہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست عوام اور ملکی ترقی کی سیاست ہے گالم گلوج اور انتشار۔ جلائوگھیرائو سیاست نہیں۔ پی ٹی آئی کی تربیت میں مخالفین کو چور، ڈاکو کہناشامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانیہ سے آئے ہوئے60ارب روپے کا ڈاکا ڈالا، بانی پی ٹی آئی نے بیرونی تحائف کو کم قیمت پر خریدکرکئی گنازیادہ قیمت پرفروخت کئے۔ انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوامی پیسے پر ڈاکا ڈالا اور 14سال سزا بھگت رہے ہیں، آج ہمارے چین، امریکا، سعودیہ اور ترکیے سے بہترین تعلقات ہیں، ماضی میں نالائق، پاکستان کو سب ممالک سے لڑا کر چلا گیا۔ انہوں نے کہا آج ہمارے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی دنیا بھر میں عزت ہے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، اسرائیل کی جان امریکا کے اندر ہے، اسرائیل نے کسی طاقت یا اقوام متحدہ کی پرواہ نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا ہاتھ کوئی روک سکتا ہے تو وہ امریکا ہے، غزہ امن معاہدے میں شرکت سے بھارت اور ہماری اپوزیشن کو تکلیف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں