اسرائیل کو فاشسٹ ذہنیت کے تحت چلایا جا رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف تمام مسلم ممالک کومتحد اورعالمی برادری کوحرکت میں لانے کے لیے مل کرکام کرناہوگا ان کاکہناتھاکہ دنیامیں میں کوئی بھی اب اسرائیل کاساتھ دے کر اخلاقی بوجھ نہیں اٹھاناچاہتاپوری دنیاسب جان چکی ہے کہ اسرائیل کو فاشسٹ ذہنیت کے تحت چلایا جارہاہے-انہوں نے کہاکہ فلسطین کوریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے-غزہ میں انسانی امدادکی فراہمی کیلئے تمام مسلم ممالک کومتحرک ہوناچاہئے-فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے-انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتِ حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس نیک شگون ہے۔امیدہے اسلامی ممالک متحد اور متفق ہوکر غزہ کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں اہم کرداراداکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں