اسرائیل کو151ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو151ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بار پھر کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل کو151ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی،امریکی محکمہ خارجہ نے انوکھی منطق پیش کی کہ ہنگامی صورتحال کے باعث فوری منظوری ضروری تھی۔امریکی محکمہ خارجہ کیمطابق امریکا اسرائیل کو مزید 12 ہزار بی ایل یو 110 بم فراہم کرے گا،اسرائیل کو15 کروڑ ڈالرمیں 12 ہزار بم فروخت کیے جائیں گے،اسرائیل کو تیکنیکی مدد اور متعلقہ پرزے بھی دیے جائیں گے۔دوسری جانب امریکی اسلحہ سازکمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنابڑھانے پراتفاق کیاہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی دفاعی کمپنیوں نے جدیدہتھیاروں کی تیار بڑھانیکا فیصلہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس کم درجے کے ہتھیاروں کا تقریبا لامحدود ذخیرہ موجود ہے جبکہ کم درجے کے ہتھیار ایران جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں