اسرائیل کی غزہ پروحشیانہ بمباری’24فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ شہر پر صیہونی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 24فلسطینی شہید اور 10زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5بچے بھی شہید ہوئے، جبالیہ اور بیت لاحیہ میں بھی حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے، عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے والے ریسکیو ورکرز پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر سے فائرنگ کی گئی۔واضح رہے کہ امداد کی بندش سے غزہ میں غذائی بحران شدید ہوگیا ہے، فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، اسرائیلی جنگ میں 52ہزار 567فلسطینی شہیداور 1لاکھ 18ہزار 610 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں