4

اسلام آباد میں جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس کیلئے نئی ویلیو ایشن جاری

اسلام آباد(بیورو چیف)ایف بی آر نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جائیداد کی خریدو فروخت پر ٹیکس وصولی کیلئے پراپرٹی کی نظر ثانی شدہ ویلیو ایشن جاری کردی ہیں۔ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جاری کردہ نظر ثانی شدہ ویلیو ایشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جسکے مطابق اسلام آباد میں پانچ سال تک پرا نے رہائشی و کمرشل سپر اسٹرکچر کی ویلیو ایشن تین ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر جبکہ پانچ سال سے زائد رہائشی و کمرشل سپر اسٹرکچر کی ویلیو ایشن ڈیڑ ھ ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹو ری کے دیہی علاقوں میں جائیداد کی ویلیو ایشن یکم جولائی 2025کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہونگے، البتہ جہاں متنازعہ ویلیو ایشن ریٹ ہونگے وہاں ایف بی آر اور ڈی سی ریٹ میں سے جو زیادہ ہوگا وہ لاگو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں