اسلام آباد میں ڈکیتیاں پولیس والے کررہے ہیں

اسلام آباد (بیوروچیف)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، کوئی اور نہیں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ ایسے پوائنٹ تھے جس میں این سی سی آئی اے نے انٹیلی جنس ایجنسی کا نام لے کر چھاپہ مارا، وہاں سے لیپ ٹاپ سمیت ساری اشیاء اٹھا کر لے گئے ۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، ایک ڈکیٹی کا میں نے وزیر صاحب کو بتایا، ڈکیتی پولیس والے کر رہیں، تھانے دار نے دو کروڑ روپے واپس کیے، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اسلام آباد میں انٹیلیجنس ایجنسی کا نام استعمال کر کے چھاپا مارا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں