گوجرہ(نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس نے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے وا لے کو پکڑ لیا۔ فیسکو حکا م کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 93 ج ب کا محمد انور میٹر سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہے جس پر انہو ں نے چھا پہ مار کر اسکو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تحر یری طور پر صدر پو لیس گوجرہ کو مطلع کردیا۔




