اسمائلی ایموجی کس نے ایجاد کی؟

لاہور ( بیو رو چیف )یہ ممکن ہے کہ ہر وہ شخص جس نے کبھی پنسل اٹھائی ہو، سب سے پہلے ایک مسکراہٹ والا چہرہ بنانے کی کوشش کی ہو۔ دو چھوٹے نقطے، ایک ہلکی سی منحنی لکیر اور ایک گول دائرہ۔ یہ سادہ سا خاکہ کسی بھی بچے کے ہاتھ میں کاغذ کے ساتھ پہلی تخلیقی کوشش کے طور پر نمودار ہوتا ہے۔مسکراہٹ کی اس سادہ مگر خوشگوار علامت نے انسانی ذہن میں اپنی جگہ اتنی گہری بنا لی ہے کہ اس کا وجود ہمیشہ سے محسوس کیا جاتا رہا ہے۔ امن وسکون اور دل کی مسرت کے لیے یہ مسکراہٹ ہر زمانے اور ثقافت میں خوشی اور مثبت توانائی کی علامت کے طور پر برقرار رہی ہے۔تاریخ کے مختلف ادوار میں یہ علامت مختلف روپ میں سامنے آئی۔1982 میں کارنیگی میلون یونیورسٹی کے اسکاٹ فہلمان نے سب سے پہلے ایموٹیکون 🙂 استعمال کیا، اور اس کے بعد یہ سمبل ایسڈ ہاس تحریک اور جدید ایپلیکیشنز اور ایموجیز میں اپنی جگہ بنانے لگا۔تاہم، انسانی تاریخ میں مسکراہٹ کی ابتدائی جھلک صدیوں پہلے بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ ترکی میں 1700 قبل مسیح کے دوران، نکولو مارکیٹی اور ان کی ٹیم نے کرکامش علاقے میں ایک مٹی کے برتن پر دو نقطوں اور ایک منحنی لکیر دیکھی، جو آج گازیانٹیپ میوزیم آف آرکیالوجی میں محفوظ ہے اور مسکراہٹ کی سب سے قدیم مثال سمجھی جاتی ہے۔سترھویں صدی میں سلوواکیہ کے شہر ٹرینچن کے نوٹری جان لاڈیسلائیڈس نے مالی دستاویزات کی جانچ پر سونے کا چھوٹا سا مسکراہٹ والا نشان لگایا۔لیکن یہ بیسویں صدی تھی جس نے مسکراہٹ کو عالمی سطح پر مشہور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں