فیصل آباد(پ ر) محبت مصطفی ۖ کے پیغام کو عام کر کے معاشرے میں نفرتوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اسوہ رسول ۖ ایک مکمل ضابطہ حیات اور کامل نمونہ ہے۔آپ ۖ کے تربیت یافتہ افراد نے لوگو ں کے دلوں پر حکمرانی کی۔ ان خیالات کا اظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر پروفیسرپیر محمد آصف رضاقادری نے محفل میلا د مصطفیٰۖ سے الہی آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ۖ کی ذات وجہ تخلیق ِ کائنات ہے۔حب رسول دین حق کی شرط اول ہے۔ حضور نبی کریم ۖ کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کیے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ نبی اکرمۖ کی تعلیمات سے امن ومحبت کا درس ملتا ہے۔ ہمارے آئیڈیل سرکار دو عالم ۖ ہیں۔سیرت مصطفی ۖ سے دوری کی وجہ سے معاشرے میں نفرت اور انتہا پسندی کے رویے پروان چڑھ رہے ہیں۔سرکار دو عالم ۖ کے صدقہ سے ہمیں تمام رحمتیں اورنعمتیں ملی ہیں۔میلاد مصطفی ۖسے دنیا میں ظلم وستم کے اندھیروں کو شکست ہوئی۔
32