فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)محبت مصطفی ۖ کے پیغام کو عام کر کے معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اسوہ رسول ۖ ایک مکمل ضابطہ حیات اور کامل نمونہ ہے۔آپ ۖ کے تربیت یافتہ افراد نے لوگو ں کے دلوں پر حکمرانی کی۔ حضور نبی کریم ۖ کی ذات وجہ تخلیق ِ کائنات ہے۔ان خیالات کا اظہا ر پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے سیکٹر صدر PP-98میاں محمد عادل قادری کی شادی کے موقع پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ حب رسول دین حق کی شرط اول ہے۔ حضور نبی کریم ۖ کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کیے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ نبی اکرمۖ کی تعلیمات سے امن ومحبت کا درس ملتا ہے۔




