اسکول کرکٹ انڈر19 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ختم کر دینی چاہیے۔ کامران اکمل

کراچی(سپورٹس نیوز)قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بچے اسکول، کلب میں ٹی20 کرکٹ کھیلیں گے تو بنیاد نہیں بنے گی۔ایک انٹرویو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ایک نظام کے تحت ہی ٹیم بنائی جاسکتی ہے، ڈومیسٹک سسٹم ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اسکول کرکٹ، انڈر 19 میں ٹی20 کرکٹ ختم کردینی چاہیے، بچے اسکول، کلب میں ٹی 20 کرکٹ کھیلیں گے تو بنیاد نہیں بنے گی۔کامران اکمل نے کہا کہ سلیکٹر ڈومیسٹک میچ بھی نہیں دیکھنے آتے تو کیا پتا چلے گا۔بھارت نے پاکستان کو ایشیاکپ کے گروپ میچ میں باآسانی شکست دے کر ایونٹ میں فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں