اس وقت میرا فوکس PSL پر ہے’ آصف علی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی فرنچائز لاہور قلندر کے بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ اس وقت میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے۔میڈیا سے گفتگو میں آصف علی نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں جہاں ٹیم کی ضرورت تھی وہاں کھیلا، لاہور قلندرز کی ٹیم کے کمبی نیشن میں جہاں موقع ملا کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ سب ٹیموں کی یہی کوشش ہے کہ اچھا کریں، اس لیے مقابلہ اچھا ہو گا، ابھی بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں، جب تک ہمت ہے کھیلتا رہوں گا۔لاہور قلندرز کے بیٹر نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ہم اپنے اعزاز کا دفاع کریں اور اس کے لیے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں