اشتہاری پولیس مقابلہ میں ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک

صفدرآباد(نامہ نگار)ایس ایچ او سانگلہ ہل کامران شہزاد کو چند روز قبل فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا سانگلہ ہل کا اشتہاری ملزم مصور الطاف پولیس مقابلہ میںساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ملزم پولیس کو مختلف اضلاع میں38 مقدمات میںمطلوب تھا۔گزشتہ روز ملزم مصور الطاف عرف سنی بلوچ واربرٹن کے مقام پرساتھ کے ہمراہ ڈکیتی کر کے فرار ہوا ایس ایچ او مجاہد عباس ملہی نے اطلاع پا کر تعاقب کیا تو ملزموں اورپولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔اشتہاری ملزم مصور ا لطاف آف سانگلہ ہل اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں