اشٹام پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے ای اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد طلاق، ڈومیسائل، یوٹیلیٹی کنکشنز اور پراپرٹی سے متعلق قانونی معاملات سائلین کے لیے مزید مہنگے ہو گئے ہیںتفصیلات کے مطابق کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت 100روپے سے بڑھا کر 300روپے کر دی گئی ہے۔ طلاق سے متعلق اسٹامپ پیپر کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے100 روپے سے بڑھا کر 1000روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔اسی طرح بچوں کے نئے اسکولوں میں داخلوں اور ملازمت کے لیے درکار ڈومیسائل اسٹا مپ پیپر کی فیس بھی 100روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔ بجلی، سوئی گیس اور پانی کے نئے کنکشن کے لیے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس اب 100روپے کے بجائے 1000روپے وصول کی جائیگی۔پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ کے لیے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جبکہ پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی قسم کے معاہدے کے لیے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں