اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (بیوروچیف) رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 10مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں