لاہور(بیورو چیف)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر نے ایران کے سپریم لیڈر سید آیت اللہ علی خامنہ ای اور ایرانی شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔




