33

اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فروخت کرانے کیلئے انتظامیہ متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز عارف حسین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ میں ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد انسپکشنز کی گئیں جبکہ 9 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں باقاعدگی سے وزٹس اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ نان، روٹی، بیکری مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ذیشان لبھا مسیح نے واضح کیا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ مہنگائی، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے خورونوش کی دستیابی، معیار اور نرخوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں