اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جائنٹ سیکر ٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے باوجودآتے ،چینی اور دالوں جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان باعث تشویش ہے قیمتوں کا بڑھنا اور عوام کو ریلیف سے محروم رکھنا انتظامی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان ہے مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا کہ اب جبکہ رمضان المبارک 3 ہفتوں کی دوری پر آٹے ،چینی ،کوکنگ آئل اور پھلوں سبزیوںکی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے حکومت کو ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیتیوں کو فعال بنانا تاکہ مہنگائی کم ہونے کا فائدہ عام آدمی پہنچ پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں