اشیائے خور دونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹا ئل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت ایماندار اور متحرک افسران کو تعینات کرے تاکہ روزہ داروں کے لئے آسانیاں پیدا ہو سکیں ۔ ملک بھر سے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوروں کیخلاف حکومت کو سخت اقدامات کرانے ہونگے ۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل ہی عام مارکیٹوں اور گلی محلوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ۔ منافع خوروں نے رمضان المبارک سے قبل ہی منصوعی مہنگائی کرکے روزہ داروں کے آگے کاٹنے بچھانے شروع کر دیئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں