افضل آرٹ گیلری کے زیر اہتمام مصوری و خطاطی کی نمائش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور افضل آرٹ گیلری کے زیرِ اہتمام مصوری و خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں 12سے زائد آرٹسٹو ں کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ فن مصوری اور خطاطی سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے نمائش میں شرکت کی نمائش میں 30سے زائد فن پارے شامل تھے۔نمائش کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) عمران عصمت پنوں نے کیا اور طلبا طالبات کے فن پاروں کو سراہا۔اس موقع پر نمائش میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس محمد عمران رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات اور سی ای او اور اینڈ ڈائریکٹر افضل آرٹ گیلری افضل جاوید نے شرکا میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکانٹ اینڈ فنانس محمد مزمل مرتضی،اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر اقرا سونم اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے نمائش میں لگے فن پاروں اور آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں