کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردی’ منشیات سمگلنگ اورجابرانہ پالیسیوں نے طالبان رجیم پرعالمی برادری کااعتماد مکمل ختم کردیا، افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور افغان سرزمین کے دیگر ممالک کے خلاف استعمال سے متعلق پاکستان کا مقف ایک بار پھر عالمی سطح پر درست ثابت ہوگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں افغانستان کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کو دہشتگرد گروہوں کے ہاتھوں دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔رچرڈ لنڈسے نے کہا کہ افغان سرزمین پردہشتگردتنظیمیں سرگرم ہیں جو خطے کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔رچرڈ لنڈسینے طالبان رجیم کیساتھ سفارتی تعلقات کوعالمی برادری کی جانب سیانہیں جائزحکومت تسلیم کرنے سے مشروط کر دیا۔ برطانوی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ طالبان رجیم کی بین الاقوامی سطح پرقبولیت کاانحصارانسانی حقوق، سکیورٹی اورخواتین کے حقوق سے متعلق عملی اقدامات پرہے،طالبان رجیم کوانسانی حقوق کااحترام اورلڑکیوں کیلئے ثانوی واعلی تعلیم تک رسائی یقینی بناناہوگی ۔ ماہرین کے مطابق رچرڈ لنڈسے کا بیان اس امر کا واضح اشارہ ہے کہ عالمی برادری اب طالبان حکومت کے دعوں پر اندھا اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں،طالبان رجیم میں افغان سرزمین کا دہشتگردی کے لیے استعمال خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔




