38

افغانیوں کوپاکستان کا ویزہ نہ دینے کی ہدایت

اسلام آباد(بیوروچیف) افغانیوں کی جانب سے جعلی دستاویز دکھا کر پاکستانی ویزے لینے کے معاملے پر وزارت خارجہ نے سخت ایکشن لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے یورپ میں موجود اپنے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو افغانیوں کو ویزا نہ جاری کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی افغان شہری کو پاکستان کا ویزا جاری نہ کیا جائے۔یہ ہدایات برطانیہ، سپین، اٹلی، جرمنی، پرتگال، گریس، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ، فرانس، ڈنمارک، ناروے، بلجیئم، آئرلینڈ اور نیدر لینڈ میں سفارتخانوں کو جاری کی گئی ہیں، اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں