ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان رجیم کی جانب سے ہرات میں پرامن مظاہرین پر تشدد اور جبری گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات میں کریک ڈائون کیخلاف کینیڈا، جرمنی اوردیگر یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔مظاہرین کی جانب سے تعلیم، روزگار اورآزادی کے نعرے اور طالبان رجیم کیخلاف فوری عالمی کارروائی کامطالبہ کیا گیا۔جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ کے مظاہرے میں مظاہرین نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ جرمن حکومت افغان طالبان رجیم کے ساتھ تمام سفارتی روابط فوری طور پر ختم کرے۔یورپی ممالک کی جانب سے افغان طالبان کیساتھ حالیہ روابط نے رجیم کوخواتین پرمزید سخت پابندیاں عائد کرنیکاحوصلہ دیا ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی سینکڑوں افرادافغان طالبان کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین نے کینیڈین حکومت سے افغانستان میں خواتین مخالف پالیسیوں اور”جینڈراپارتھائیڈ” کیخلاف فوری سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جبکہ اسپین اوراٹلی میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔




