افواج کیخلاف باتیں کرنیوالے ملک دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے

سمندری (بیورو چیف)جامعہ عمر فاروق میں31 ویں سالانہ دستار فضیلت و فاروقی شہید کانفرنس کا انعقاد،علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج کے خلاف با تیں کرنیوالے ملک دًشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ھونے دینگے پاکستان کی بقاء ترقی اور استحکام ھمارے مشن کا حصہ ھے اس کی کامیابی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مولانا معاویہ اعظم سابق ایم پی اے نے کہا گلشن فاروقی میں ملک بھر سے آنے والے فن خطابت کورس کے شرکاء کے سامنے اعلان کرتا ھوں کہ قائدمحترم علامہ محمد لدھیانوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان کرتے ھوئے کہنا چاھتا ھوں انکے ھر حکم کی دل و جان سے تعمیل کروں گا کانفرنس میں صدر بار ایسوسی ایشن سمندری رانا نسیم سرور ایڈووکیٹ مولانا محمد ابوبکر طاھر،صاحبزادہ عثمان فاروق ضیاء حاجی محمد طیب کونسلر،حافظ عثمان اسلم،قاری زبیر لطیف سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی آخر میں علامہ محمد احمد لدھیانوی نے فارغ التحصیل طلباء میں تقسیم اسناد کیساتھ طلبہ کی دستار بندی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں