17

الفتح سپورٹس کمپلیکس میں شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد،ارشد علی فاتح قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔ الفتح سپورٹس کمپلیکس میں کمشنر کپ چس (شطرنج)چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چیمپیئن شپ میں ڈویژن بھر سے شطرنج کے کھیل کے180کھلاڑی شریک ہوئے۔ بچوں،نوجوان اور خواتین کی بھرپور شرکت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ویمن کیٹگری میں میڈم فریحہ نے میدان مارلیا۔انڈر15میں سیف الرحمن اور عباد کی مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن اورچس کے مایہ ناز کھلاڑی ارشد علی کمشنر کپ کے فاتح قرار پائے۔ کمشنر نے کامیاب چس چیمپیئن شپ کے انعقاد کو سراہااورڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور چس ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی۔انہوں نے ڈویژن میں چس کے کھیل کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ دوماہ میں 15 مقامات پر شطرنج کے مقابلے کرانے کا اعلان کیااور ضلعی سطح پر بھی چس چیمپیئن شپ کے انعقاد کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو اقدامات کی تاکیدکی۔انہوں نے کہا کہ اگلے6 سے 8 ماہ میں کھیلوں کے ان ڈور اور آٹ ڈور مقابلوں کا شیڈول بنایا گیا ہے اور25 اکتوبر کو دوپہر میراتھن اور سائیکل ریس منعقد ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل سے انعقاد ہی صحت مند معاشرے کی علامت ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ،چس ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں