اللہ کی راہ میں خرچ کر نا آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے

گوجرہ(نامہ نگار)اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر نا آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔مشکل گھڑی میں اپنے ضرورت مند بھائیوں کی مدد کرنا ہی اصل ایمان ہے ،ہر فردکوسماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے۔ ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی حلقہ پی پی 119 کے زیرِ اہتمام ‘انفاق فی سبیل اللہ’ کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے بطور مہمانِ خصوصی کیا۔کانفرنس کی صدارت امیرجماعت اسلامی گوجرہ (حلقہ پی پی 119) محمود احمد عزمی نے کی ۔ امیرجماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر عطاء اللہ حمیداور مولانا رحمت اللہ ارشد نے بھی خطاب کیا ۔محمد جاوید قصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنا نہ صرف سماجی فلاح کا ذریعہ ہے بلکہ یہ تزکیہ نفس اور آخروی کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں