الممتاز ویلفیئرفاؤنڈیشن سمندری کی افتتاحی تقریب

سمندری (نامہ نگار)الممتاز ویلفیئر فاؤنڈ یشن سمندری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، ممتاز میرج ہال گوجرہ موڑ کے قریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تقریب میں چیف آرگنائزر رانا اشرف رضا الممتاز ویلفیئر فاؤنڈ یشن نے چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے قرضہ حسنہ کے آغاز کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ رمضان دستر خوان اور اجتماعی شادیوں کے لیے خصوصی کھانے کا پیکج دیا جائے گا،ا سکے علاؤہ بھی دیگر فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا جاتا ہے ڈائر یکٹرالممتاز ویلفیئرفاؤنڈیشن حفضہ اشرف نے کہا کہ خد مت خلق کے جذبے سے الممتاز ویلفیئر فائو نڈ یشن کا آغاز کیا جا رہا ہے جو ہمیشہ جاری رہے گا، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سمندری عثمان سکندر، راؤ وقاص مجاہد خاں سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی، صدر انجمن تاجران میاں شبیر مہا لمی سمیت سیاسی و سماجی، فلاحی و صحافتی، کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں