41

الیکشن 2024 ء فیصل آباد ضلع میں 1008 ء امیدوار میدان میں موجود

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں 8فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کی سکروٹنی کے بعد ضلع فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں 89 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد 1008 امیدوار میدان میں آ گئے۔ قومی اسمبلی کے 10 حلقوں میں 346 امیدواروں میں سے 28 کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 318 امیدوار اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں 61 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 690 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے95 میں 31امیدواروں’ این اے97 میں 25امیدواروں کے کاغذات مسترد نہ کیے گئے۔ حلقہ این اے100 میں 18 امیدواروں میں سے 1 امیدوار کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 17 امیدوار’ حلقہ این اے101 میں 46 میں سے 11 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 35 امیدوار میں ہیں۔ حلقہ این اے102 میں 48 امیدواروں سے 23 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 25 امیدوار مدمقابل ہیں، حلقہ این اے104 میں 39 امیدواروں میں سے 3 کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 36 امیدوار مدمقابل ہیں۔ حلقہ این اے96 میں 29 امیدوار’ این اے98 میں 24امیدوار’ این اے99 میں 33 امیدوار اور حلقہ این اے103 میں 53 امیدوار ہیں۔ جبکہ فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں سے پی پی98 میں 22′ پی پی103 میں 29′ پی پی105 میں 22′ پی پی110 میں 29′ پی پی117 میں 28 امیدواروں میں سے کسی کے کاغذات مسترد نہ ہوئے۔ حلقہ پی پی99 میں 39 امیدواروں میں سے 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ حلقہ پی پی106 میں 47 میں سے 3 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ پی پی107 میں 37 میں سے 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ پی پی108 میں 18 میں سے 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ پی پی109 میں 29 امیدواروں میں سے 7امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے’ حلقہ پی پی111 میں 31 امیدواروں میں سے 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ حلقہ پی پی112 میں 52 میں سے 5 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ حلقہ پی پی113 میں 40 میں سے 5 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ حلقہ پی پی114 میں 52 امیدواروں سے 6 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ حلقہ پی پی115 میں 47 امیدواروں میں سے 9 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ حلقہ پی پی116 میں 40 امیدواروں میں سے 4 امیدواروں کے کاغذات مسترد’ حلقہ پی پی118 میں 54 میں سے 10 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔ حلقہ پی پی100میں 41امیدوار’ حلقہ پی پی101 میں 41′ حلقہ پی پی102 میں 21′ حلقہ پی پی104 میں 32 امیدوار آمنے سامنے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں