الیکٹرک بسیں چلنے سے آلودگی سے پاک ماحول میسر آئے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ممتاز تاجر راہنما اور انجمن تاجران کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت پنجاب کی جانب سے اہم صنعتی و تجارتی مرکز، پاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد میں الیکٹرو بسوں کے 29ستمبر سے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدام سے آلودگی سے پاک ماحول میسرآئے گا اور ہر طبقہ کے لوگوں کو بہترین اور سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی ٹرانسپورٹ شہریوں کے لئے بڑا مسئلہ تھا جو کہ حکومت پنجاب نے حل کر دیا ہے موجودہ وقت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث پٹرول، ڈیزل کی بجائے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کا فروغ ضروری ہے مختلف شہروں میں الیکٹرو بسوں کا آغاز اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے تاجر برادری نئے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کی جانب سے کوتوالی روڈ پر ایک طویل عرصہ سے زیر التواء پارکنگ پلازہ کی تکمیل کے لئے اقدامات کا بھی خیر مقدم کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ صوبائی حکومت دیگر مقامات پر بھی ایسے پارکنگ پلازوں کی تعمیرکے لئے فنڈز مختص کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں