امام بار گاہ در عباس سالانہ مجلس عزا10اگست کو ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن امامیہ دوکوہا سادات کے زیراہتمام سالانہ مجلس عزا شہادت بی بی سکینہ بنت الحسین سلام اﷲ علیہاو شہداء کربلا 15صفدر بمطابق 10اگست بروز اتواربعدازنماز مغربین کو امام بارگاہ العصر درعباس پیپلزکالونی نمبر2 حسینیہ چوک میں منعقد ہو گی۔ جس میں علامہ مولانا کرامت علی عباس حیدری آف کراچی’ ذاکر اہلبیت یاسر غفار کوثر آف راولپنڈی’ ذاکر مسافرہ شام کلب عباس’ سوز وسلام سید وفا عباس نقوی’ سید قمر عباس نقوی’ جوش نقوی’ عون رضا ہاشمی اور علی رحمان ودیگر خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ تلاوت قرآن مجید کی سعادت حافظ کاشف عباس نقوی حاصل کرینگے۔ مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گا۔ خواتین کے لیے پردہ کا علیحدہ انتظام ہو گا۔ انجمن امامیہ دوکوہا سادات کے منتظمین نے مومنین سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں