امام حسن کی سیرت و کردار مشعل راہ ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی علما مشائخ ونگ کے ضلعی صدر ریاض احمدسعدی نے امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت کے موقع پراپنے بیان میں کہا اتحاد امت کے لیے امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت و کردار مشعل راہ ہے امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ نے امت کو متحد کرنیکے لیے اپنی خلافت سے دستبرداری کا اعلان کیا اسلام کا حقیقی حسن حضرت امام حسن کی سیرت و کردار میں پنہاں ہے جود و سخا علم و تقوی فہم و زکاء صبر و رضا شرم و حیا میں اپ کا کوئی ثانی نہیں امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ جنتی نوجوانوں کے سردار اور حضور کے مشابہ تھے عظمت اسلام کے لیے اپ کی لازوال قربانیاں اور ایثار کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اتحاد ملت اسلامیہ کے لیے اپ نے حلم اور بردباری کا مظاہرہ کیا اور تخت و تاج کو چھوڑ کر حضور کی امت کو جوڑ دیا انہوں نے کہا امام مہدی کا ظہور بھی حضرت امام حسن کی اولاد میں سے ہوگا جن کے انے سے ساری دنیا میں اسلام کا بول بالا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں