امتحانات ڈیٹ شیٹ میں تبدیلی

لاہور (بیوروچیف) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پبلک سکولوں میں سالانہ امتحانات کی ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق بیشتر امتحانات عید سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق سالانہ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا۔ نئی ڈیٹ شیٹ کے تحت پانچویں جماعت تک کے تمام امتحانات عید سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پانچویں جماعت کا آخری پرچہ 18 مارچ کو ہوگا جس میں حساب اور ناظرہ قرآن شامل ہیں، جبکہ پہلی اور دوسری جماعت کا آخری پرچہ 17 مارچ کو اردو کا لیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کے مطابق مڈل جماعتوں یعنی چھٹی تا آٹھویں کے صرف آخری دو پرچے عید کے بعد ہوں گے۔ ان امتحانات میں 24 اور 25 مارچ کو ترجم القرآن، اردو اور انگلش ریڈنگ کے پرچے لیے جائیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ نئی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانی شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہونا تھا۔امتحانات کی مارننگ شفٹ صبح 9 بجے سے 12 بجے تک، آفٹرنون شفٹ 1 بجے سے 4 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز آفٹرنون شفٹ 2 سے 5 بجے تکہ مقرر کی گئی تھی۔ امتحانات کی تفصیلات کے مطابق پہلی جماعت کا پہلا پرچہ انگلش 9 مارچ کو جبکہ دوسری جماعت کا پہلا پرچہ جی کے مقرر کیا گیا تھا۔اسی طرح تیسری جماعت کا پہلا پرچہ اسلامیات اور اخلاقیات جبکہ چوتھی جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی تھا۔مزید برآں،پانچویں جماعت کا آغاز اسلامیات اور اخلاقیات، چھٹی جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی، ساتویں جماعت کا پہلا پرچہ کمپیوٹر اور عربی جبکہ آٹھویں جماعت پہلا پرچہ ریاضی طے پایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں