امتیاز احمد لونا کی جیت برقرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دوبارہ گنتی کر کے پنجاب بار کونسل کی تنازعہ سیٹ کا فیصلہ سناتے ہوئے امتیاز احمد لونا ایڈووکیٹ کی جیت کو برقرار رکھا، امتیاز احمد لونا ایڈووکیٹ 326 ووٹ کی لیڈ سے دوبارہ کامیاب قرار پائے۔ پنجاب بار کونسل میں فیصل آباد کی تنازعہ سیٹ پر امتیاز احمد لونا نے مجموعی طور پر 3391 اور چوہدری عبدالسلام ایڈووکیٹ نے 3065 ووٹ حاصل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں