امریکہ دنیا بھر میں یزیدیت پھیلانا چاہتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری سید راشد گردیزی چوہدری ضمیر گجر صدر پنجاب شمالی قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی محمد رفیق لودھی ڈاکٹر اعظم رضا تبسم سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کرکے مسلم دنیا کوپیغام دیا ہے کہ وہ اپنے مفادات کیلئے متحد ہیں۔ اسرائیل اور ایران کی لڑائی میں ٹرمپ کابراہ راست ملوث ہونا آنے والے وقت کیلئے امت مسلمہ کے حکمرانوںکے لئے کھلا پیغام ہے کہ جہاں اسرائیل کے مفادات کوگزند پہنچے گی وہاں امریکہ ویورپ مدد کو ضرور آئیگا۔ او۔آئی۔سی کانفرنس کے اگلے ہی روز ایران پر امریکی حملہ واضح کرتاہے کہ وہ عالم اسلام کے ممالک کے بارے میں کیاخیال رکھتاہے۔اورانکی بات کوکتنی اہمیت دیتاہے۔ وقت کا تقاضا اور امت مسلمہ کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے داخلی سیاسی وباہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ”امت واحدہ” کا عملی نمونہ بن کر اسلام دشمن قوتوں کو پیغام دیں کہ ہم نا صرف ایران کے ساتھ ہیں بلکہ غزہ پرجاری جارحیت وبربریت وسفاکیت کو بھی برداشت نہیں کریں گے اور مل کر اسلام اور مسلم ممالک کے خلاف ہونی والی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے امریکہ دنیا بھر میں یزیدیت پھیلاناچاہتا ہے اور ہر مسلم ملک وقوم پر ”یزید” مسلط کرناچاہتاہے ایسی رجیم کی صورت میں مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں نا بجھنے والی آگ لگ جائیگی جو پوری دنیا کو جلا کر راکھ کر دیگی ایران پر امریکی واسرائیلی جارحیت وبربریت وسفاکیت کو روکنے کیلئے زبانی کلامی نہیں عملی اقدامات یقینی بنانا ہوگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں