1

امریکہ سونے کے ذخائر رکھنے والا سب سے بڑا ملک

لاہور(بیورو چیف)امریکہ سب سے زیادہ سونا رکھنے والا ملک ہے جسکے پاس تقریبا 8,133 ٹن سونے کے ذخائر ہیں۔ٹریڈنگ اکنامکس ویپ سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی تقریباً 3,350ٹن، اٹلی 2,452ٹن، فرانس 2,437 ٹن اور روس 2,327ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نامور سرکردہ ممالک ہیں جبکہ چین کے ذخائر تقریباً 2,306ٹن ہیں۔ سوئٹزرلینڈ تقریباً 1,040ٹن، بھارت 880 ٹن اور جاپان کے ذخائر 846ٹن کے قریب ہیں۔ اسی طرح ترکی اور نیدرلینڈ تقریباً 600ٹن کے ارد گرد سونے کے ذخائر رکھتے ہیں جس سے یہ ممالک دنیا میں سب سے زیادہ سونا رکھنے والے 10 ممالک کے شمار میں شامل ہیں۔اسی لسٹ کے نیچے وہ ممالک بھی ہیں جن کے پاس سب سے کم سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ ان میں افریقہ، ایشیا ء اور کچھ یورپی ممالک شامل ہیں، جیسے آرمینیا، کینیا، فیجی اور یورگوئے جہاں ذخائر 1 ٹن سے بھی کم ہیں۔اس فہرست میں آرمینیا کے پاس صفر ٹن سونا درج ہے جبکہ کینیا کے پاس تقریباً 0.02 ٹن، فیجی کے پاس 0.03ٹن، اور یورگوئے کے پاس تقریباً 0.1ٹن سونے کے ذخائر ہیں جو انہیں سب سے کم ذخائر رکھنے والے ممالک میں شامل کرتے ہیں۔پاکستان کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس کے پاس تقریباً 64.77 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں جس کے باعث وہ عالمی فہرست میں درمیانے درجے پر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں