امریکہ کے نیوورلڈ آرڈر کے مقابلے میں مسلم ورلڈ آرڈ قائم ہونا چاہیے ،سراج الحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریکِ بیدارء امت مصطفی ۖکے زیرِ اہتمام عظیم الشان شاندار تاریخی وحدتِ امت کانفرنس بعنوان ”غزہ میں امتِ مسلمہ کا امتحان” منعقد ہوئی جس سے خطا ب کرتے ہوئے آغا سید جواد نقوی’ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امت مسلمہ کے حکمران بے حس ہوچکے ہیں’ غزہ کے امتحان میں مسلم حکمران ناکام ثابت ہوئے ہیں’ امریکہ کے نیو ورلڈ آرڈر کے مقابلے میں مسلم ورلڈ آرڈر قائم ہونا چاہیے ۔ مقررین نے کہا کہ اقوام عالم کو جتنے اتفاق و اتحاد کی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی’ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں سے کہا کہ غزہ سمیت جہاں جہاں مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں اسے بند کروائے اور مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کفر کا مقابلہ کریں تاکہ مسلمانوں کی طاقت میں اضافہ ہو سکے’ تقریب سے ملک پاکستان کی نامور شخصیات نے خطاب کیا جن میں مفتی زبیر فہیم، پیر غلام رسول اویسی، علامہ سکندر حیات زکی، مولانا منظور احمد ساقی، مولانا مفتی نصر اللہ عزیز، علامہ اختر حسین اسد، محبوب الزماں بٹ صاحب، نے خطاب کیا۔ محترم ڈاکٹر ظفر اللہ کاظم ، ڈاکٹر سید علی رضا نقوی، ڈاکٹر فخر، سید عاشق حسین بخاری ، محمد تقی نے پروگرام کی کامیابی میں دن رات محنت کی۔ پورے فیصل آباد سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین نے پروگرام میں شرکت کی۔ آغا سید جواد نقوی نے فیصل آباد کی پوری ٹیم بالخصوص ملک سرفراز قادری کا پروگرام کی شاندار کارکردگی پر دو مرتبہ نام لے کر خراجِ تحسین اور دعا دی’ پروگرام کے آخر پر تمام شرکا کانفرنس کو شاندار عشائیہ دیاکیا گیا۔ بڑی تعداد میں الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں