امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی

لاس اینجلس (شوبز نیوز)جنوبی افریقی نژاد ہالی ووڈ امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 50 سالہ اداکارہ کی گاڑی امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کے گھر سے چوری ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کے گھر کے احاطے میں داخل ہوا تھا۔ گاڑی کی ریموٹ کنٹرول چابی گاڑی کے اندر ہی موجود تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق بعدازاں پولیس نے گاڑی ڈھونڈ کر تحویل میں لے لی تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں