امریکی سٹاک مارکیٹ کریش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) چین،کینیڈا، میکسیکو پر امریکی ٹیرف کا نفاذ،امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی،ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا۔ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا،نیسڈیک دواعشاریہ چھ فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے،جبکہ ایس اینڈ پی ایک اعشاریہ سات پانچ فیصد گرگئی۔ڈوجونز کے حصص میں بھی ایک اعشاریہ چارفیصد کمی ریکارڈ کی گئی،امریکی میڈیا کیمطابق صدر ٹرمپ نے ٹیرف میں تبدیلی کے تمام امکانات مسترد کردیئے۔چین،کینیڈا اورمیکسیکو پرامریکی ٹیرف کا 25فیصد نفاذ آج عائدکردیا گیا،چین سے اشیا کی امریکا درآمد پر اضافی رقوم کا اطلاق بھی آج سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں