امریکی صدر دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا کہ ہے کہ ٹرمپ دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔وینزویلا کے صدر اور اس کی اہلیہ کی ناجائز گرفتاری کے بعد گر ین لینڈ پر حملے کے منصوبہ کی سازش سمیت ایران میں ایک منظم منصو بہ بندی کے تحت دہشت گردی کی وارداتیں ٹرمپ کا دنیا پر ناجائز قبضہ کا خواب ہے جو کسی بھی صور ت پورا نہیں ہو گا دنیا جان چکی ہے کہ ٹرمپ دنیا کے امن کو تباہ کرنے میں مصروف ہے ۔انہوں نے ایران کی موجودہ صورتحال پر”شدید تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں خطے کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ایران میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کا حق صرف ایرانی عوام کو ہے، بیرونی مداخلت کھلی جارحیت اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اگر ایران میں کسی بیرونی طاقت کی مسلط کردہ حکومت آئی تو اس کے اثرات پاکستان، افغانستان، ترکی، سعودی عرب، چین اور پورے خطے پر پڑیں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف کسی بھی فوجی یا خفیہ مہم جوئی سے باز رہیں۔ خطے کے ممالک کو ”باہمی اتحاد” اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی ہوگی تاکہ ایک اور تباہ کن جنگ کو روکا جا سکے۔ امن، خودمختاری اور مسلم دنیا کے اتحاد کے لیے پوری پاکستان قوم کا دنیا کو یہی پیغام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں